Thursday, 23 July 2020

Knowledge Factory Story-2



اپنے غم کو اپنی طاقت بناٸیے


 ایک دفعہ سب حیران ہو گٸے جب اس شخص نے اعلان کیا کہ میں ساری دنیا کے گرد چکرلگاوں گا ۔ لوگ اس کے گرد کھڑے باتیں کرنے لگ گٸے اور کچھ باتیں بنانے ۔ بظاہر تو سب کا نظریہ ٹھیک تھا کہ یہ شخص Wheel chair پر ہے ٹانگوں سے مفلوج ہے یہ کیسے دنیا کے گرد چکر لگاۓ گا ۔ انہی لمحات میں ایک صحافی نے سوال کر ڈالا جناب جناب یہ آپ نے کیا بات کہہ ڈالی ۔آپ تو ٹانگوں سے مفلوج ہیں ۔پھر اتنا بڑا دعوی کیسے ممکن ہو گا ۔تو اس شخص نے کہا الحمد للہ میں دماغ سے مفلوج نہیں ہوں ۔ جسم کے اعضا سلامت ہوں مگر انسان دماغی طور پر فیل ہو جاۓ تو وہ حقیقی ناکام ہوتا ہے ۔ہماری زندگی ایسے بہت سے مساٸل سے بھری پڑی ہے کوٸی نہ کوٸی ایسا غم اور روگ ہمارے اردگرد ہوتا ہے جو ہمیں بری طرح دماغی مفلوج کر سکتا ہے مگر ہم اس موقع پر اگر اس غم کو اپنی سب سے بڑی طاقت بنا لیں تو ہم دنیا کے ان نامور لوگوں میں شامل ہو سکتے ہیں جن کی کامیابی کی بنیاد ان کا غم ہی تھا ۔ غموں کی تشہیر کر کے ان کو جان کا روگ بنانے سے بہتر ہے ان سے بہترین انتقام لیں اور بہترین انتقام یہ ہے کہ آپ کو جس کے ناقابل سمجھا گیا آپ اس کے قابل بن کر دیکھاٸیں ۔ مولانا رومی لکھتے ہیں کہ زخم کا سوراخ وہ دروازہ ہے جہاں سے روشنی آپ کےاندر داخل ہوتی ہے۔ دُکھ وہ ایندھن ہے جو انسان کو مالک کے قریب کرتا ہے۔ اللہ ٹوٹے ہوئے دلوں میں رہتا ہے۔ دکھ اس کے قرب کا ذریعہ ہے۔ غم وہ ٹانک ہے جو انسان کو دنیا اور اس کی تکلیفوں سے بے نیاز کر دیتا ہے۔لیکن کچھ غم صرف ہماری ذہن میں ہوتے ہیں حقیقت سے ان کا کوٸی تعلق نہیں ہوتا ایسے خود ساختہ غم منفی سوچ کے حاوی ہونے کا نتیجہ ہیں۔ غالب بھی اسی نظریہ کا آدمی تھا تبھی اس نے کہا 
 رنج سے خوگر ہوا انساں تو مٹ جاتا ہے رنج 
 مشکلیں مجھ پر پڑی اتنی کہ آساں ہو گئیں 
غالب نے ایک جگہ اور کہا 
 درد کا حد سے گزرنا ہے دوا ہو جانا 
دنیا میں سب سے زیادہ دکھ جس جذبے کے ہاتھوں انسان نے کھائے ہیں وہ "جذبہ محبت"ہے۔ محبت میں ناکامی کا دکھ انسان کو پاگل کر دیتا ہے۔ ایک طرف تو پاگل خانوں میں بڑی تعداد ایسے لوگوں کی ہے جو محبت میں ناکام ہوئے۔ دوسری طرف دیکھا جائے تو ایسے لوگ بھی نظر آتے ہیں جنہوں نے محبت کوروگ نہیں بنایا بلکہ اس جذبے کو ایندھن کو اس توانائی کو، اس پٹرول کو، چینلائز کر لیا۔
ایک بڑا نام  وارث شاہ کا ہے ان کو اگر بھاگ بھری سے جدائی نہ سہنی پڑتی تو وہ کبھی ہیر وارث شاہ جیسا شاہکار نہ لکھتے۔ ہیروارث شاہ کے بغیر پنجابی ادب ناکارہ ہے۔ ایک نامورشخصیت مادام کیوری ہیں ان کو جس لڑکے سے محبت تھی اس کی ماں نے اسے دھکے دے کر گھر سے باہر نکال دیا۔ مادام کیوری نے اسے دل کا روگ نہیں بنایا بلکہ اسے آگ کی بھٹی میں جھونک دیا پھر دنیا کو تابکاری کا تحفہ دیا۔  میلکم ایکس کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جس نے 'کالوں سے نفرت کے غم کو'،کیسے کمال انداز میں ڈیل کیا کہ ان کے لہجے کی گرج آج بھی دنیا کے دل پگھلاتی ہے۔ 
 قاٸد اعظم کو کون نہیں جانتا اپنے ہی مسلم علما یونیسٹ پارٹی کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ۔مودودی اور مفتی محمود کے ترش فتووں کے باوجود ہم جیسے نالاٸقوں کو ایک سر زمین دے گٸے ۔ مارٹن لوتھر کنگ کا کارنامہ کہ  اپنے خواب کو حسرت بنا کہ نہیں بیٹھ گئے بلکہ ایسی خوبصورت تقریر کی سب کو ہلا کے رکھ دیا۔ میرے پیارے ایدھی کو دیکھ لو صاحب نے کچرے سے ملنے والے بچوں کا غم لے کہ ایک غزل نہیں کہہ ڈالی بلکہ انہوں نے اپنے غم کو ایک آئیڈیا میں چینلائز کیا اور عملی طور پر کر کے دکھایا۔سینکڑوں نام ہیں جہاں اسی 'درد' نے دنیائیں تسخیر کرادیں۔تو ثابت ہوا یہ غم انسانی زندگی میں وہ دو دھاری تلوار کی طرح ہیں کہ اگر ان سے مثبت کام نہیں لیں گے تو یہ آپ کو کاٹ کے رکھ دے گا۔ اور اگر ان کو سیڑھی بنا کر کامیابی کے زینے طے کیے جاٸیں تو شاندار کامیابی آپ کی منتظر ہو گی۔
 اپنے غموں کو اپنی کمزوری نہ بناٸیے یہ ہی آپ کی سب سے بڑی طاقت ہیں ۔ خود سے بات کیجیے اور فاٸنل کیجیے آپ کیا کرنا چاہتے ہیں اور خود کو موقع دییجیے رسک لیجیے اور کر ڈالیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 *۔you think you can its mean you can  ان شاء اللہ۔

No comments:

Post a Comment

Knowledge Factory Story-2

اپنے غم کو اپنی طاقت بناٸیے  ایک دفعہ سب حیران ہو گٸے جب اس شخص نے اعلان کیا کہ میں ساری دنیا کے گرد چکرلگاوں گا ۔ لوگ اس کے گرد کھڑے باتیں ...